کروڑں روپے کے وینٹی لیٹر مہیا کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن خراج تحسین کا مستحق ہے تحریر: ناصر علی شاہ
کروڑں روپے کے وینٹی لیٹر مہیا کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن خراج تحسین کا مستحق ہے تحریر: ناصر علی شاہ کورونا وائرس کی وجہ جہاں جینا محال ہوتا جارہا وہاں الخدمت فاؤنڈیش اور دوسرے فلاحی ادارے لوگوں کے لئے جینے کا سہارا بن رہے ہیں بنی آدم کے جینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ الخدمت کی طرف کتوں کو بھی کھانا کھلائے گئے اور پرندوں کو بھی دانہ ڈالا گیا جس کی تعریف محال ہے مگر سلام پیش کرتے ہیں. الخدمت فاؤنڈیش کی طرف سے ایک عظیم کارنامہ 12 وینٹی لیٹر اپنے یونٹ میں نصب کر دیئے اور دو لاکھوں روپے مالیت کے وینٹی لیٹرز میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے حوالے کر دیئے جو قابل ستائش اور اللہ کے بندوں کیساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور قرآن مجید فرقان حمید کی یہ آیت جس میں اللہ پاک نے فرمایا کہ بہترین انسان وہ جس سے دوسرے انسانون کو نفع پہنچے.. وینٹی لیٹر ایک ایسا مشین ہے جو ہوا کو انسانی پیھپڑوں کے اندر لیکر جاتا ہے اور نکالتا ہے اس مصنوعی سانس مہیا کرنے والی مشین کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب مریض جسمانی طور پر سانس لینے کے قابل نہ ہو یا ناکافی سانس لیتا ہوں یا...