تحصیل میونسپل انتظامیہ کا عملہ دن رات کرونا کے حلاف جہاد میں سرگرم عمل۔ لواری ٹنل سے لیکر چترال کے محتلف عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے، دستانے، ماسک اور سینٹائزر کی مفت تقسم کا سلسلہ جاری

تحصیل میونسپل انتظامیہ کا عملہ دن رات کرونا کے حلاف جہاد میں سرگرم عمل۔ لواری ٹنل سے لیکر چترال کے محتلف عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے، دستانے، ماسک اور سینٹائزر کی مفت تقسم کا سلسلہ جاری۔
چترال(گل حماد فاروقی)جب سے ملک میں کرونا وائریس کی وباء  پھیل چکی ہے تمام ادارے اپنے بساط کے مطابق اس کی روک تھام کیلئے مصروف ہیں۔ چترال کے تحصیل میونسپل آفیسر  مصباح الدین کے زیر نگرانی میونسپل انتظامیہ کے اہلکار  دن رات  کرونا کی روک  تھام کیلئے محتلف مقامات پر جراثیم کش سپرے کررہے ہیں۔ TMO کے ہدایت پر  دروش کے عملہ نے لواری ٹنل جاکر بڑے سرنگ کے سامنے بھی جراثیم کش سپرے کیا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود عملہ میں ماسک، دستانے بھی تقسیم کئے۔ اسی طرح چھوٹے ٹنل کے سامنے بھی جراثیم کش سپرکے ساتھ ساتھ وہاں بھی لوگوں میں دستانے، ماسک مفت تقسیم کئے۔
ٹی ایم اے کے عملہ نے دروش بازار میں بھی  بنکوں، مساجد کے سامنے اور دیگر عوامی مقامات پر پانی کے ٹینکی اور صابن رکھ دئے تاکہ لوگ صابن سے بار بار ہاتھ دھوکر اس جراثیم سے بچ سکے۔  ٹی ایم اے  کے عملہ نے دروش، چترال  کے سبزی فروشوں، ریڑہ بانوں اور عام لوگوں میں مفت ماسک، اور دستانے تقسیم کئے۔  دروش بازار کے صدر  نے ٹی ایم اے  کے تمام عملہ اور حصوصی طور پر  تحصیل میونسپل آفیسر مصبا  ح الدین کا شکریہ ادا کیا   کہ وہ  لواری ٹنل جیسے  چترال کے دور دراز علاقوں سے لیکر دروش بازار میں بھی جراثیم کش سپرے کراتا ہے اور ہادتھ دھونے کیلئے پانی کی ٹینکی اور صابن رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں مفت دستانے، ماسک اور سینٹائزر بھی تقسیم کرتے رہتے ہیں  اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں حفظان صحت کی تعلیم دینے کا سلسلہ بھی جار ی ہے جس میں عوام پر زور دیا جاتا ہے کہ اجتماعات  میں اکٹھے ہونے، ہاتھ ملانے اور بلا ضرورت گھر سے نکلنے، ایک دوسرے سے  ہاتھ  اور گلے ملانے سے گریز کرے۔
ٹی ایم اے کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور بار بار اسے صاف کرتاہے۔  دنین بازار میں بھی ٹی  ایم او مصباح الدین اور ان کے عملہ نے سبزی فروشوں میں مفت دستانے اور ماسک تقسیم کئے۔  چترال کے اب سے بڑے عوامی مقام سبزی منڈی جہاں باہر ٹرکوں میں سبزی اور پھل لایاجاتا ہے وہاں بھی جراثیم کش سپرے کیا گیا اور اڑھتیوں میں ماسک اور دستانے مفت تقسیم کرکے ان کو تاکید کی گئی کہ وہ ہر وقت ماسک اور دستانے پہنا کرے تاکہ کرونا وائریس کی حطرے سے خود کو بھی بچاکے رکھے اور دوسروں کو بھی بچائے۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے  تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے لواری ٹنل کے سامنے   براڈام میں گیٹ تھرو لگارہا ہے جس کی انہوں نے باقاعدہ منظوری بھی لی ہے اور اس گیٹ تھرو کے ذریعے  جو بھی باہر سے آنے والا مسافر چترال میں داحل ہوگا اس پر باقاعدہ جراثم کش سپرے کیا جائے گا تاکہ ان کی وجہ سے چترال میں یہ وباء داحل نہ ہوسکے۔
میونسپتال انتظامیہ کے عملہ نے اتالیق اڈہ میں بھی جراثیم کش سپرے کیا  اور لوگوں میں دستانے، ماسک مفت تقسیم کئے۔  ایک سوال کے جواب میں تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین نے کہا کہ ہم قلیل وسائل کے ساتھ  دن رات محنت کرکے کرونا وباء کی حاتمے کیلئے کوششیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پراونشل ڈیزاسٹر  منیجمنٹ اتھارٹی کو تحریری طور پر لکھ کر بھیجا ہے  ہمارے پاس جو سامان اور مشنری نہیں ہے وہ بھی عنقریب پہنچ جاے گا اس کے بعد ہمارا عملہ اپنے پورے کمان کے چترال کو کرونا سے پاک رکھنے میں کردار ادار کرے گا۔ چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے TMA چترال اور دروش کے ان کوششوں کو سراہا جو لگاتار جراثیم کش سپرے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں مفت دستانے، ماسک اور سینٹائزر بھی تقسیم کررہے ہیں اور لوگوں کو ہیلتھ ایجوکیشن بھی دے رہے ہیں۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور معروف سوشل ورکر اپر چترال یارخون سے تعلق رکھنے والے زار بہار حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے