Posts

Showing posts from April, 2020

کروڑں روپے کے وینٹی لیٹر مہیا کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن خراج تحسین کا مستحق ہے تحریر: ناصر علی شاہ

Image
کروڑں روپے کے وینٹی لیٹر مہیا کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن خراج تحسین کا مستحق ہے تحریر: ناصر علی شاہ کورونا وائرس کی وجہ جہاں جینا محال ہوتا جارہا وہاں الخدمت فاؤنڈیش اور دوسرے فلاحی ادارے لوگوں کے لئے جینے کا سہارا بن رہے ہیں بنی آدم کے جینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ الخدمت کی طرف کتوں کو بھی کھانا کھلائے گئے اور پرندوں کو بھی دانہ ڈالا گیا جس کی تعریف محال ہے مگر سلام پیش کرتے ہیں. الخدمت فاؤنڈیش کی طرف سے ایک عظیم کارنامہ 12 وینٹی لیٹر اپنے یونٹ میں نصب کر دیئے اور دو لاکھوں روپے مالیت کے وینٹی لیٹرز میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے حوالے کر دیئے جو قابل ستائش اور اللہ کے بندوں کیساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور قرآن مجید فرقان حمید کی یہ آیت جس میں اللہ پاک نے فرمایا کہ بہترین انسان وہ جس سے دوسرے انسانون کو نفع پہنچے.. وینٹی لیٹر ایک ایسا مشین ہے جو ہوا کو انسانی پیھپڑوں کے اندر لیکر جاتا ہے اور نکالتا ہے اس مصنوعی سانس مہیا کرنے والی مشین کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب مریض جسمانی طور پر سانس لینے کے قابل نہ ہو یا ناکافی سانس لیتا ہوں یا...

چترال اور اپر چترال میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری

Image
چترال (محکم الدین) گذشتہ چھتیس گھنٹوں سے لوئر چترال اور اپر چترال میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے نتیجے میں ایک نوجوان جان بحق دوگھروں کو پہاڑی تودہ گرنے سے نقصان پہنچا جبکہ ضلع بھر میں سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کے کئی واقعات ہوئے۔ بارش کے دوران بالائی چترال کے مقام یارخون اوناوج کا نوجوان میر عزیز ولد عزیز خان جو بکریوں کیلئے چارہ لانے کیلئے جنگل گیا ہوا تھا پہاڑ پر جان بحق ہوا جس کی لاش بعد آزان گاوں والوں نے گھر پہنچا کر سپرد خاک کیا۔ اسی طرح لوئر چترال کے مقام چمر کن میں دو بھائیوں شمس الحق اور مجتبی کے گھر پر پہاڑی تودہ گرا جس سے دونوں کے مکانات اور سامان کو نقصان پہنچا ۔ لیکن گھر کے مکین معجزانہ طور پر بچ گے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں کے پانی میں طغیانی اور سیلاب سے پشاور چترال مین روڈ سمیت ضلع بھر کی سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور دریائے چترال میں پانی کی سطح سردیوں کے بعد پہلی مرتبہ بلند ہوئی ہے۔ مین چترال روڈ سیلاب سے عشریت اور چمرکن میں جبکہ چترال بونی روڈ مروئے کے مقام بند ہو گئے تھے ۔ تاہم ریسکیو 1122نے چمرکن میں اسکیویٹر کے ذریعے سیلابی ملبہ ہٹاکر روڈ بح...

میں ماں نہیں ڈاکٹر سپاہی ہوں ۔

Image
میں ماں نہیں ڈاکٹر سپاہی ہوں ۔ میں ایک Part II FCPS کی ٹرینی ڈاکٹر ہوں اور آجکل روٹیشن پر میری ڈیوٹی ICU میں بھی لگتی ھے ۔ کرونا سے مجھے بھی اسی طرح ڈر لگتا ھے جیسے عام لڑکیوں کو لیکن ایک فرق ھے کہ میری ہم عمر ساری لڑکیاں گھروں میں بیٹھ گئی ہیں اور شاید اب وہ اپنے بچوں کو زیادہ وقت بھی دے رہی ہونگی لیکن میرے ساتھ اور مجھ جیسی باقی لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ الٹا ھو گیا ھے ۔ دو رات پہلے جب میرے ICU میں نرسنگ اسٹنٹ اور ایک جوان عورت کی تیز بخار اور سانس کی تکلیف میں باوجود Ventilator پر ہونے کے موت ہو گئی تو میں خوب ہی روئی ۔ خوب خوب روئی جیسے میں خود مرگئی ہوں اور اپنی موت پر خود ہی رو رہی ہوں ۔ میں ان دونوں تین دفعہ رات کی ڈیوٹی کر چکی ہوں اور سب کہتے ہیں کہ انکو کرونا انفیکشن ھونے کا شک تھا ۔ اگر یہی سچ ھے تو میں کرونا کا پکا انفیکشن لے چکی ہوں ۔ ٹیسٹ کروانے کا کوئی بندوبست نہیں ۔ بس ڈر کے مارے گھر نہیں جا رہی کہ گھر پہنچنے پر جب میرا دو سال کا اکلوتا بیٹا بھاگ کے مجھ سے لپٹے گا تو کیا کرونگی ۔ تین دن سے ہاسپیٹل میں ہوں ۔ میاں سے کپڑے منگوالئے ہیں اور وہ بھی دور سے ہی لئے تاکہ میاں ا...

خیبر پختونخوا کے مستحقین کو دی جانے والے امدادیپیکج کی تفصیلات ۔

Image
خیبر پختونخوا کے مستحقین کو دی جانے والے امدادیپیکج کی تفصیلات ۔۔ پشاور: احساس پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 22 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ پشاور: احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے کی یکمشت ادائیگی پہلی قسط کے طور پر کی جارہی ہے پشاور: دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے 6000 روپے فی خاندان ادائیگی ہوگی۔ پشاور : صوبائی حکومت کے امدادی پیکیج  سے بھی 22 لاکھ خاندان مستفید ہونگے ۔ پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے زکوٰۃ فنڈ سے صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو 12000 روپے فی خاندان الگ دیے جائیں پشاور : تینوں پروگرامز سے صوبہ بھر کی 42 فیصد آبادی مستفید ہوگی ۔ سرکاری ذرائع پشاور : ماہ رمضان تک تمام ادائیگیاں مکمل کی جائے ۔ وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پشاور: کسی غریب خاندان کی امداد سے محرومی کی شکایت نہیں آنی چاہئے، وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پشاور: امدادی پیکج سے متعلق تمام امور کی خود  مانیٹرنگ کر رہا ہوں ۔ وزیر اعلی محمود خان

وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

Image
وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ, اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی رقم پر واجب ادا انڑسٹ ریٹ بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں, وزیراعظم لاک ڈاون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں,وزیراعظم نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے,وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا,وزیراعظم

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور معروف سوشل ورکر اپر چترال یارخون سے تعلق رکھنے والے زار بہار حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے

Image
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور معروف سوشل ورکر اپر چترال یارخون سے تعلق رکھنے والے   زار بہار حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ یارخون یو سی میں احساس پروگرام میں غریبوں کو نظرانداز کرکے جن گھرانوں سرکاری ملازمین موجود ہیں ان کو نوازہ جارہا ہے یہ کام سراسر عمران خان کے ویژن کی خلاف ورزی ہے حقداروں کا لسٹ ہم نے  بنایا تھا لیکن یہاں بینظیر انکم سپورٹ کے مطابق پیسے  دیے جارہے ہیں۔حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تحصیل میونسپل انتظامیہ کا عملہ دن رات کرونا کے حلاف جہاد میں سرگرم عمل۔ لواری ٹنل سے لیکر چترال کے محتلف عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے، دستانے، ماسک اور سینٹائزر کی مفت تقسم کا سلسلہ جاری

تحصیل میونسپل انتظامیہ کا عملہ دن رات کرونا کے حلاف جہاد میں سرگرم عمل۔ لواری ٹنل سے لیکر چترال کے محتلف عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے، دستانے، ماسک اور سینٹائزر کی مفت تقسم کا سلسلہ جاری۔ چترال(گل حماد فاروقی)جب سے ملک میں کرونا وائریس کی وباء  پھیل چکی ہے تمام ادارے اپنے بساط کے مطابق اس کی روک تھام کیلئے مصروف ہیں۔ چترال کے تحصیل میونسپل آفیسر  مصباح الدین کے زیر نگرانی میونسپل انتظامیہ کے اہلکار  دن رات  کرونا کی روک  تھام کیلئے محتلف مقامات پر جراثیم کش سپرے کررہے ہیں۔ TMO کے ہدایت پر  دروش کے عملہ نے لواری ٹنل جاکر بڑے سرنگ کے سامنے بھی جراثیم کش سپرے کیا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود عملہ میں ماسک، دستانے بھی تقسیم کئے۔ اسی طرح چھوٹے ٹنل کے سامنے بھی جراثیم کش سپرکے ساتھ ساتھ وہاں بھی لوگوں میں دستانے، ماسک مفت تقسیم کئے۔ ٹی ایم اے کے عملہ نے دروش بازار میں بھی  بنکوں، مساجد کے سامنے اور دیگر عوامی مقامات پر پانی کے ٹینکی اور صابن رکھ دئے تاکہ لوگ صابن سے بار بار ہاتھ دھوکر اس جراثیم سے بچ سکے۔  ٹی ایم اے  کے عملہ نے دروش، چترال  کے...