کروڑں روپے کے وینٹی لیٹر مہیا کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن خراج تحسین کا مستحق ہے تحریر: ناصر علی شاہ

کروڑں روپے کے وینٹی لیٹر مہیا کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن خراج تحسین کا مستحق ہے
تحریر: ناصر علی شاہ

کورونا وائرس کی وجہ جہاں جینا محال ہوتا جارہا وہاں الخدمت فاؤنڈیش اور دوسرے فلاحی ادارے لوگوں کے لئے جینے کا سہارا بن رہے ہیں بنی آدم کے جینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ الخدمت کی طرف کتوں کو بھی کھانا کھلائے گئے اور پرندوں کو بھی دانہ ڈالا گیا جس کی تعریف محال ہے مگر سلام پیش کرتے ہیں.
الخدمت فاؤنڈیش کی طرف سے ایک عظیم کارنامہ 12 وینٹی لیٹر اپنے یونٹ میں نصب کر دیئے اور دو لاکھوں روپے مالیت کے وینٹی لیٹرز میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے حوالے کر دیئے جو قابل ستائش اور اللہ کے بندوں کیساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور قرآن مجید فرقان حمید کی یہ آیت جس میں اللہ پاک نے فرمایا کہ بہترین انسان وہ جس سے دوسرے انسانون کو نفع پہنچے..
وینٹی لیٹر ایک ایسا مشین ہے جو ہوا کو انسانی پیھپڑوں کے اندر لیکر جاتا ہے اور نکالتا ہے اس مصنوعی سانس مہیا کرنے والی مشین کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب مریض جسمانی طور پر سانس لینے کے قابل نہ ہو یا ناکافی سانس لیتا ہوں یا لمبا اپریشن چل رہا ہو, ایسے حالت میں یہ مشین پھیپڑوں کے اندر ہوا پہنچاتی ہے جس کی بدولت خون کے اندر اکسیجن کا پروپر مہیا ہونے میں مدد ملتی ہے. بے ہوش یا خود سے بے ہوش کئے ہوئے مریض کے گلے کے اندر ہوا کی نالی میں ٹیوب ڈال مناسب جگہ میں پہنچا کر سیٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد وینٹی لیٹر کو انسانی جسم کے وزن اور پھپڑوں کے کھلنے اور بند ہونے کے مطابق ایڈجسٹ کرکے لگایا جاتا ہے.
ہمارے جسم کے اندر اللہ تعالی نے ہر حصے کو الگ کام ,مقدار کے مطابق سونپا ہے اور اسی نظام کو دیکھتے ہوئے مصنوعی ہوا کی مشین کے پیرامیٹر سیٹ کیا جاتا ہے ان میں اکسیجن لیول, ٹائیڈل ولیم, پریشر سپورٹ وغیرہ شامل ہیں یہاں حکومت اور این جی اوز کے سامنے یہ بات رکھنا چاہونگا کہ اس وینٹی لیٹر کے اوپر مریض ڈالنے کے بعد دل سے نکلنے والی تازہ خون سے سیمپل لیکر  گیسز جی نارمل مقدار کو جانچنے کے لئے ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کے لئے خون کے اندر گیسز لیول کو چیک کرنے کے لئے ایک مشین کی ضرورت ہوتی ہے جس کو ارٹیرائیل بلڈ (ABGs) مشین کہا جاتا ہے اور یہی مشین ہمیں بتاتا ہے کہ گیسز کی مقدار کتنی ہے اور اس کے مطابق پیرامیٹرز کو کم یا زیادہ کیا جاتا ہے تاکہ مریض کو نقصان نہ پہنچے ان گیسز میں آکسیجن, کاربن ڈائی اکسائیڈ, بائی کاربونیٹ وغیرہ شامل ہے اور ان گیسز کی بدولت ہمارا چلنا پھیرنا معمول کے مطابق ہوتا ہے.
میں گورنمنٹ کے متعلقہ اداروں اور این جی اوز سے گزارش کرونگا ان قیمتی وینٹی لیٹرز کے ساتھ  ABGs  مشین کا بندوبست کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں وینٹی لیٹ کرنے کے بعد گیسز چیک کرنے کے لئے مشین موجود ہو.

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور معروف سوشل ورکر اپر چترال یارخون سے تعلق رکھنے والے زار بہار حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے